ابنا: فلسطین کے سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے فوجیوں نے آج غرب اردن اور الخلیل کے فلسطینی علاقوں میں حملے کرکے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور فلسطینی کو بے گناہ گرفتار کررہے ہیں۔ دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست کے فوجیوں نے غرب اردن کے جنوب مغربی علاقے جنین میں ایک اسکول پر حملہ کیا جس کی بنا پر فلسطینی بچوں میں خوف و ھراس پھیل گیا۔ فلسطینی اسکول میں یہ حملہ ایسی صورت حال میں کیا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے تین دن قبل بھی اسی علاقے میں ایمرجینسی نافذ کردی تھی اور لوگوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جارہا تھا۔ ادھر صہیونی ریاست کے فوجیوں نے گذشتہ رات بھی کئی علاقوں پر حملہ کیا۔
.......
/169